Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا دبئی ایکسپو 2020 دنیا کو تبدیل کرنے کا سبب بنے گا؟

ایکسپو 2020 یکم اکتوبر سے31 مارچ 2022 تک دروازے کھلے رکھے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
دبئی ایکسپو 2020  ظاہری طور پر اور نظریے کے لحاظ سے ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایکسپو 2020 کا مشن دنیا کے سب سے اہم مسائل کے لیے نئے تصورات، سوچنے کے طریقے اور حل فراہم کرنا ہے۔

سیاحوں کےلیے دنیا بھر کے مقامات اور آئیڈیاز کی نمائش پیش کی جائیگی۔ (فوٹوگلف نیوز)

اگرچہ اس کا متاثر کن تعمیراتی پویلین، اعلیٰ تکنیک اور گزشتہ ناقابل تصور پرکشش مقامات متاثر کن ہونے سے کم نہیں ہیں۔
جیسے جیسے دبئی کی سب سے بڑی تقریب کی افتتاحی تاریخ قریب آرہی ہے منتظمین اور شرکاء پہلے سے ہی اس کی میراث کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ  وہ کیا تصورات ہوں گے جو یہاں آنے والے سیاح ساتھ لے کر جائیں گے؟ ایکسپو 2020 کس طرح دنیا کو بدلنے کے لیے  فعال ہوسکتا ہے۔
اس طرح کے اہم سوالات کے جواب ایکسپو2020 میں عوام اور دنیا سے متعلق پروگرام میں دریافت کیے جائیں گے۔
 یہ سوالات واقعات، تجربات اور سوچ کی قیادت کے ساتھ ساتھ عوامی گفتگو کا ایک مجموعہ ہے جس کا مقصد دنیا کو درپیش خطرات کے تخلیقی حل کو فروغ دینا ہے۔

وہ کیا تصورات ہوں گے جو یہاں آنے والے سیاح ساتھ لے کر جائیں گے؟ (فوٹو عرب نیوز)

ایکسپو 2020 دبئی کی چیف آف سٹاف نادیہ ورجی نے عرب نیوز کو بتایا  ہے کہ جو ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے لئے اس سے زیادہ فوری یا مناسب وقت نہیں ہو سکتا۔
ہمارے یہاں تیار کیا گیا خاص پروگرام ہمارے موضوع اور مقصد کا مظہر ہے جو ذہنوں کو جوڑتا  اور مستقبل کی تخلیق کرتا ہے۔
یہ پروگرام  نہ صرف ہماری تقریب کی مدت کی سرگرمیوں کو  ایک لازمی حصہ بنائے گا  بلکہ یہ ایک خاص قسم کی تحریک کو بھی اجاگر کرے گا۔
ہماری خواہش ہے کہ اس سے ایک  ایسی میراث بنائی جائے جو ایکسپو 2020 دنیا کے لئے تب چھوڑے جب ہم اپنے دروازے بند کر لیں گے۔
یہ پروگرام ایکسپو 2020  چھ مہینے  تک چلے گا جس میں  عالمی اہمیت کے اہم مسائل  مثلا آب و ہوا میں تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم تک مساوی طور پر پہنچنے  کو یقینی بنانا اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔
نادیہ ورجی نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بین الاقوامی برادری ان چیلنجوں کے حل پر زیادہ دباو ڈال رہی ہے جو ہمیں بطور انسان درپیش ہیں۔
یہ پروگرام 10 کلیدی موضوعات کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایکسپو  میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ایکسپو کو عالمی وبائی مرض کے پس منظر میں دیکھنا پڑے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ایکسپو 2020 آئندہ ماہ یکم اکتوبر سے31 مارچ 2022 تک اپنے دروازے کھلے رکھے گا اور متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے جانا جائے گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ایکسپو2020 میں شرکت کے لیے لاکھوں سیاح متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ایکسپو کو عالمی وبائی مرض کے  پس منظر میں دیکھنا پڑے گا۔
اس میں جاری پروگراموں میں مختلف موضاعات میں موسمیاتی تبدیلی سے گفتگو شروع ہو کر خلا کے موضوع تک جائے گی اور مارچ 2022 میں پانی کے موضوع کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی۔
ایکسپو کا یہ نظریاتی پہلو بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی بھی عکاسی کرتا ہے اس میں ان سب کو شمولیت کی دعوت ہے جو عالمی تبدیلی لانے کے طریقوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
نادیہ ورجی کا کہنا ہے کہ جو چیز ہم سیاحوں کو پیش کرنا چاہتے ہیں وہ دنیا بھر کے مختلف لوگوں، مقامات اور آئیڈیاز کی نمائش ہے۔
 

شیئر: