Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی کتنے میں نیلام ہوئی ؟

مچھلی کے شکار کا مقابلہ سالانہ بنیادوں پر منعقد ہوتا ہے ، فوٹو البیان اخبار
متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی ایک لاکھ 25 ہزار درہم تقریبا34 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ۔ مچھلی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی انجمن کو دی جائے گی ۔
" کنگ فش"نامی مچھلی کا وزن 36 کلو گرام تھا جسے ابوظبی میں منعقد مچھلی کے شکار کے مقابلے کے دوران احمد المزروعی نامی اماراتی شہری نے شکار کیا تھا ۔

 شرکاء نے بچے کو بولی میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیشکی.فوٹو ۔ البیان اخبار

اماراتی اخبار البیان کے مطابق مچھلی کے شکار کے سالانہ  مقابلے میں متعدد خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔ سب سے زیادہ بولی کنگ فش نامی مچھلی کی لگی ۔
 بولی کا آغاز 76 ہزار درھم سے کیا گیا اور اختتام ایک لاکھ 25ہزار درھم تقریبا 34 ہزار ڈالر پر ہوا ۔ نیلامی میں بولی لگانے والا اماراتی لڑکا اپنے والد کے ہمراہ موجود تھا جس نے فلاحی مقصد کے لیے کی جانے والی نیلامی  میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔
نیلامی کے شرکاء نے بچے کو بولی میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے فلاحی مقصد کے لیے بڑھ چڑھ کر بولی لگانے کے جذبے کو سراہا .

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی مقاصد پر خرچ کی جاتی ہے ،  فوٹو ۔ البیان اخبار

فلاحی مقاصد کے لیے مچھلیوں کی نیلامی سے 2 لاکھ 90 ہزار 700 اماراتی درھم کی خطیر رقم اکھٹا ہوئی ۔نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم وزارت داخلہ کی زیر انتظام قائم  اصلاحی مراکز میں موجود افراد پر خرچ کی جائے گی ۔ 
فلاحی مقاصد کی غرض سے منعقدہ مچھلی کی شکار میں شرکت کرنے کے لیے امارات کے مختلف علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔ 

شیئر: