Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور اقوام متحدہ کے ایلچی کی ملاقات

’یمن میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے پیر کے روز ریاض میں اپنے دفتر میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈبرگ سے ملاقات کی ہے۔
العربیہ کے مطابق ملاقات کے دوران میں یمن میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
 اسی طرح دونوں شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔
 ان کوششوں کا مقصد یمن کے بحران کے ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کو سپورٹ کرنا اور یمنی عوام کے خلاف حوثیوں کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا ہے۔
ملاقات میں یمن کے لیے سعودی عرب کے سفیر اور یمن میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سعودی پروگرام کے نگراں محمد آل جابر بھی موجود تھے۔
 

شیئر: