Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنان کا معاہدہ ملازمت، کفالت کی تبدیلی، توکلنا کے سٹیٹس میں تبدیلیوں کے علاوہ گذشتہ ہفتہ کی ویڈیوز

غیرملکی کارکنان کا معاہدہ ملازمت، نجی اداروں پر نئی پابندی:سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ قانون محنت کے تحت آجر نو صورتوں میں ملازمت کا معاہدہ مکافہ نہایتہ الخدمۃ( اینڈ آف سروس بینیفٹ) انتباہ یا معاوضے کی پابندی کے بغیر منسوخ کرنے کا مجاز ہے۔
کورونا ویکسین لگوائے بغیر عمرہ کیا جا سکتا ہے؟:کس صورت میں کورونا ویکسین لگوائے بغیر عمرہ کیا جا سکتا ہے؟
دوسری جگہ کفالت کی تبدیلی کیسے کروائیں؟:سعودی عرب میں لیبر قوانین میں تبدیلی کے بعد غیر ملکی کارکنوں کےلیے کفالت کی تبدیلی کے مراحل کو آسان کردیا گیا ہے۔

فائنل ایگزٹ لگنے کے بعد سفر سے انکار پر آجر کیا کارروائی کرسکتا ہے؟

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر ذاتی کاروبار کرنے والے غیرملکیوں کو پھر انتباہ:سعودی محکمہ امگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
دس اکتوبر کے بعد توکلنا کے سٹیٹس میں کیا تبدیلیاں ہوں گی؟:سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ دس اکتوبر 2021 سے صرف وہی لوگ ’محصن‘ (وائرس سے محفوظ) مانے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کی گورنر قصیم سے ملاقات:سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) بلال اکبر نے گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
مسجد الحرام میں توسیعی مراحل کی تصویری نمائش:حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں توسیعی مراحل کی تصویری نمائش کی۔
جدہ میں کراس کلچر نمائش منعقد:جدہ میں کراس کلچر نمائش منعقد کی گئی جس میں پاکستان ،چاڈ،ازبکستان ،الجزائر،یمن اور ایتھوپیا کے قونصلر جنرل نے شرکت کی ۔
ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی ٹیمیں جدہ:سعودی عرب میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ہوں گے جن میں شریک ٹیمیں جدہ پہنچ رہی ہیں ۔
احسا کے ذائقے' بہترین فلم قرار:فلم احسا کے ذائقے کو فوڈ فلم مینیو 2021 میں بہترین فلم قرار دے کر انعام سے نوازا ہے ۔
سعودی عرب میں 'ریاض بین الاقوامی کتب میلہ' جاری:سعودی عرب کے دارالحکومت میں 'ریاض بین الاقوامی کتب میلہ' جاری ہے۔ نمائش میں 30 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زیادہ ناشرین نے دس لاکھ سے زیادہ عنوانات پر مشتمل کتابیں پیش کی ہیں۔
نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام:جدہ اسلامی بندرگاہ پر محکمہ انسداد منشیات کی جانب سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ‏ناکام بنا دی گئی ہے ۔ گولیوں کی تعداد 12 ملین بتائی جاتی ہے ۔ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی کاکاؤ کی شپمنٹ میں ‏منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

 

شیئر: