Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالرز کی فراہمی، مسلم لیگ ن کے اختلافات سمیت گذشتہ ہفتے کی پاکستان سے اہم خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تیل کی خریدار کے لیے 3.6 ارب ڈالر کی فراہمی، مسلم لیگ ن کے اندروانی اختلافات، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی مختلف خدمات اور سہولیات سے محرومی کی خبریں زیر بحث رہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں شہریوں کا بنیادی سہولیات کے لیے احتجاج، شہباز شریف کے حق میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ، پاکستان میں ایئرلائن کے آسمان کو چھوتے کرایوں اور عمر شریف کی علاج کے لیے امریکہ روانگی کی خبریں بھی نمایاں رہیں۔ گذشتہ ہفتے پاکستان سے چند اہم خبریں:
کورونا کی وجہ سے سی پیک منصوبوں میں مسئلے آئے: عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے سی پیک منصوبوں میں کچھ مسئلے آئے تاہم اب امید ہے کہ ان منصوبوں کی رفتار تیز ہو گی۔‘
جمعرات کو اسلام آباد میں مٹیاری تا لاہور 600 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’کورونا وائرس کے باعث سپلائی لائن، ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل پیدا ہوئے جن سے سی پیک پر بھی فرق پڑا۔‘ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’اب چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان صرف مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ہی کرے گی‘

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’اب کوئی شخص یا غیر سرکاری کمیٹی اپنے طور پر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان نہیں کر سکے گی۔‘
منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے نئی قانون سازی کی منظوری دے دی ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جانے والا اعلان ہی حتمی تصور ہو گا۔‘
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ’اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹ کا حق دینا انتخابی اصلاحات کا لازمی حصہ ہے جس پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

مفاہمت یا مزاحمت: مسلم لیگ ن دو بیانیوں کے بوجھ سے جان چھڑا رہی ہے؟ 

پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے بارے میں ایک تاثر انتہائی گہرا ہو چکا ہے وہ ہے پارٹی کے اندر دوبیانیوں کا تاثر۔
ایک ہے مزاحمت کا بیانیہ جو کہ براہ راست پارٹی قائد نواز شریف گزشتہ چند برسوں سے ’ووٹ کو عزت دو‘ کی صورت میں سامنے لائے ہیں اور ایک ہے پارٹی کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا مفاہمت کا بیانیہ، جس میں سیاسی لڑائی کا دور دور تک شائبہ نہیں۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب پاکستان کو تیل کی خریداری کے لیے 3.6 ارب ڈالر دے گا: شوکت ترین

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو خام تیل کی خریداری کے لیے 3.6 ارب ڈالر فراہم کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین کا کہنا تھا سعودی آئندہ دو سالوں کے دوران پاکستان کو ماہانہ بنیادوں پر تین ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ حکومت بات کر رہی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے کچھ گروپوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو انھیں معاف کیا جا سکتا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اصل میں پاکستانی طالبان کے کچھ گروپس امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں اور ہم بھی کچھ گروپوں کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔‘
خیال رہے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ اگر ٹی ٹی پی ہتھیار ڈال دیں تو حکومت اس کے ارکان کو عام معافی دینے کے لیے تیار ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
 

ویکسین نہ لگوانے والے افراد کونسی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے؟

حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹننے کے لیے کیے گئے فیصلے کی رو سے یکم اکتوبر یعنی آج سے ایسے افراد جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ متعدد سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔
اس حوالے سے جمعرات کو  انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے غیر ویکسین شدہ افراد کو خبردار بھی کیا تھا اور ان سے اپیل کی تھی کہ ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں اور زندگی رواں رکھیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 

گوادر کو حق دو‘: سمندر میں آزادانہ نقل و حرکت اور بجلی و پانی کی فراہمی کا مطالبہ

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جمعرات کو 'گوادر کو حق دو' کے عنوان کے تحت ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں گوادر میں سیکورٹی فورسز کی غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے، مقامی ماہی گیروں کو سمندر میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے، مچھلیوں کے غیر قانونی شکار روکنے اور پانی کی فراہمی سمیت گیارہ مطالبات کئے گئے۔
گوادر شہر کے وسط میں شہداء جیونی چوک پر منعقد ہونے والے جلسے میں ماہی گیروں، مزدوروں ، سماجی و سیاسی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جلسے کی قیادت گوادر سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کی اندر مطالبات حل نہ ہوئے تو نومبر میں گوادر میں صوبے کی تاریخ کا بڑا دھرنا دینگے اور انتظامی مشنری کو جام کردینگے۔

’مسلم لیگ ن کے اندر آج بھی ایسے لوگ ہیں جو ہم سے ڈر رہے ہیں اور ہم ان سے‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے ن لیگ کی طاقت کا اس کے مخالفیں کو ادراک ہے تاہم مسلم لیگ ن کو خود اس کا ادراک نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسلم لیگ ن کے ڈویژن کی سطح پر مرکزی قائدین کی سربراہی میں اجلاس 15 ستمبر سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں یہ آخری اجلاس فیصل آباد ڈویژن کا تھا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

امریکی سینیٹ میں پاکستان مخالف بل، ’مجوزہ قانون سازی نقصان دہ‘

پاکستان نے امریکی سینیٹرز کی جانب سے طالبان کو مدد فراہم کرنے والے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے کردار کا جائزہ لینے کے بل کو سینیٹ پیش کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ خطے میں مستقبل میں کسی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مستقل سکیورٹی تعاون کی اہمیت ہے۔ اس لیے اس طرح کی مجوزہ قانون سازی نامناسب، بلاجواز اور نقصان دہ ہوگی۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کیے جانے کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ ’ہم میڈیا اور کیپٹل ہل میں افغانستان سے امریکہ انخلا کے حوالے سے جاری بحث کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی سینیٹ میں ری پبلکن سینیٹرز کی جانب سے قانون سازی کے لیے بل پیش کیا جانا اسی بحث کا ردعمل دکھائی دیتا ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

 

 

شیئر: