Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر لوگوں کی بدتمیزی برداشت نہیں ہوگی: وسیم اکرم

انٹرویو کے دوران وسیم اکرم پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آئے: فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ اس لیے نہیں کرنا چاہتا کہ یہاں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ بدتمیزی کرتے ہیں جو مجھ سے برداشت نہیں ہوگی۔
یوٹیوب چینل ’کرکٹ پاکستان‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان کہلانے والے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میدان میں ٹیم کھیلتی ہے کوچ صرف کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور میچ سے قبل منصوبہ بندی میں ان کی مدد کرسکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کو سال میں کم از کم دوسو سے ڈھائی سو دن کوچنگ کی ضرورت ہوتی ہے جو میرے لیے مشکل  کام ہے‘۔
’میں اپنے ملک اور خاندان سے دور ہونا نہیں چاہتا۔‘
انٹرویو کے دوران وسیم اکرم پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریفیں کرتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ان کی بولنگ میں بہت تیزی کے ساتھ بہتری آ رہی ہے۔
’اب ان کو (شاہین) آرام کا جو مسئلہ ہے تو اس سے پوچھنا چاہئے کہ بیٹا کیا آپ کو آرام کرنا چاہیے یا نہیں، ہم نے دنیا کی نقل نہیں کرنی کہ اگر آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے آرام کرلیا تو ہم بھی کریں گے۔‘

شیئر: