Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے کورونا بحران پر کامیابی سے قابو پالیا: محمد بن زاید

ابو ظبی کے ولی عہد کا کہنا ہے کہ زندگی معمول پر آنے والی ہے( فائل فوٹو وام)
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نیہان نے کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات نے کورونا بحران پر کامیابی سے قابو پالیا اور زندگی معمول پرآنے والی ہے‘۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ’امارات میں بدھ کو پچھلے چوبیس گھٹے کے دوران کورونا کے 176 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو اگست کے بعد ایک دن میں مریضوں کی سب سے کم تعداد ہے‘۔
 قصرالبحرمجلس میں انہوں نے کہا  کہ ’کورونا بحران پر قابو پالیا ہے اور ہم نے اس تجربے سے بہت سے سبق سیکھے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ کورونا بحران پر قابو پاکر اس کے تجربات سے ہم نے کئی سبق سیکھے۔ اب جب متحدہ عرب امارات میں زندگی معمول پر آچکی ہے تو اس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں‘۔
 قصرالبحرمجلس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ملک میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوچکی ہے۔ اس دوران احتیاطی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے‘۔
شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ ’سال 2020 بہت مشکل تھا جس میں کئی چیلنج سامنے آئے تاہم متحدہ عرب امارات نے خود کو ان صف اول ممالک میں شامل رکھا جنہوں نے اس بحران سے نکلنے کی راہ اپنائی اور دیگر ممالک کو مشکل وقت میں مدد بھی دی‘۔

سال 2020 بہت مشکل تھا جس میں کئی چیلنج سامنے آئے(فوٹو وام)

ابوظبی کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’زندگی کو معمول پر لانے میں تین اہم عوامل شامل رہے۔ ان میں ویکسین کی فراہمی، مسلسل ٹیسٹنگ اور جدید ترین طریقہ علاج کی دستیابی شامل ہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ویکسنیشن لگوانے کی شرح کی بنیاد پر سکول دوبارہ کھولنے کےلیے ایک نیا مرحلہ وار نظام متعارف  کرانے اور بعض عوامی جگہوں پر فیس ماسک پہننے سے متعلق ضابطوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق متحد عرب امارات کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ ’اب باہر ورزش کرنے اور ساحل پر بیٹھنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی نہیں ہے۔

شیئر: