Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا قرنطینہ اور آئسولیشن کی خلاف ورزی پر دو لاکھ ریال تک جرمانہ اور قید

دوسری بار خلاف ورزی کے ارتکاب پر سزا دگنی کردی جائے گی(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا قرنطینہ اور آئسولیشن کی خلاف ورزی  پر 2 لاکھ ریال تک جرمانے کے علاوہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری انتباہی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کےلیے جن افراد کو ہوٹل قرنطینہ یا آئسولیشن میں رہنے کا پابند کیا جاتا ہے وہ احتیاطی تقاضے کے تحت کیا جاتا ہے۔ 
مقررہ اصول کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کو 2 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس قید  یا بیک وقت دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پابندی کی دوسری بار خلاف ورزی کے ارتکاب پر سزا دگنی کردی جائے گی۔ 
خلاف ورزی کرنے والا غیر ملکی ہونے کی صورت میں اسے سزا کی تکمیل کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے ہمیشہ کےلیے بلیک لسٹ کردیاجائے گا۔

شیئر: