Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے غیر ملکیوں کو لوٹنے والے گرفتار

’کسی نہ کسی بات کے بہانے انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، پھر ان سے پیسے وصول کرتے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے غیر ملکیوں کو لوٹنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد ابو عریش میں سادہ لوح غیر ملکیوں کو پولیس کے نام پر لوٹا کرتے تھے۔
جازان ریجن پولیس کے ترجمان میجر نایف حکمی نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں اور عمر کی تیسری دہائی  میں ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’متعدد غیر ملکیوں کی طرف سے مذکورہ افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئیں ہیں‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ کچھ افراد ہیں جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے غیر ملکیوں کو روکتے ہیں اور ان سے اقامہ و غیرہ کا پوچھتے ہیں‘۔
’بعد ازاں کسی نہ کسی بات کے بہانے انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، پھر چھوڑنے پر ان سے پیسے وصول کرتے ہیں‘۔
’بنیادی معلومات کی روشنی میں ملوث افراد کو شناخت کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔ اس وقت وہ زیر حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: