Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں تین لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ، 146 نئے مریض

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 37 ہزار 655 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر 9 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 146 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ کورونا وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 37 ہزار 655 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 8 ہزار 740 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
’متاثرہ مریضوں میں سے مزید 188 مکمل صحتیاب ہوگئے،صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 30 ہزار 922 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 113 ہوگئی ہے۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 40 ہزار 771 خوراکیں دی ہیں۔ اب تک ویکسین کی 2 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار 897 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: