Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قوم ہمیشہ ڈاکٹر قدیر خان کی مقروض رہے گی،‘ شوبز ستاروں کے پیغامات

پاکستان میں عام لوگوں کی طرح ملک کے شوبز ستارے بھی پاکستانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غمزدہ نظر آرہے ہیں۔
مشہور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’وہ ایک محب وطن تھے اور قوم ہمیشہ ان کی ملک کے لیے خدمات پر ان کی مقروض رہے گی۔‘
اداکار احسن خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’ان کی خدمات نے ہمیں مضبوط بنایا اور فاخر بنایا۔‘
عدنان صدیقی نے ان کو ’محسن پاکستان‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آج جوطاقت ہیں صرف ڈاکٹر اے کیو خان کی وجہ سے۔‘
صبا قمر نے ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  ان کی دعائیں ان کے گھروالوں کے ساتھ ہیں۔
فلم اور ڈرامہ ایکٹریس ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا ’اصلی ہیرو‘ قرار دیا۔
ثنا جاوید نے لکھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے مقصد کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازہ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کردی گئی۔ بعد ازاں  ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ 8 قبرستان میں کی گئی۔

شیئر: