Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی، اماراتی وزیر خارجہ نے سعودی پویلین کا دورہ کیا

اماراتی وزیر خارجہ نے پویلین میں وژن مرکز میں دلچسپی کا اظہار کیا(فوٹو ایس پی اے)
امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ایکسپو دبئی میں سعودی عرب کے پویلین کا دورہ کیا ہے جہاں ان کا استقبال سعودی عرب کے سفیر ترکی بن عبداللہ الدخیل نے کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد نے ایکسپودبئی میں سعودی عرب کے پویلین کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہیں پویلین کے بارے میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
سعودی پویلین میں مملکت کے وژن 2030 کے حوالے سے اب تک کی جانے والی مثالی ترقی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سعودی پویلین میں اب تک کی جانے والی ترقی کو اجاگر کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

پویلین میں مملکت کے چار اہم شعبوں جن میں ماحول، سرمایہ کاری کے مواقع ، سعودی معاشرہ اور مملکت کی ثقافت کے بارے میں تفصیلی معلومات مہیا کی گئی ہیں۔
اماراتی وزیر خارجہ نے پویلین میں ویژن مرکز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا یہ مرکز ایک انتہائی بڑی گیند کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کا قطر 30 میٹر ہے جو ڈیجیٹل انٹرایکٹوفرش کے ساتھ منسلک ہے۔
یہ ایک شاہکار ہے جسے سعودی ماہرین نے ڈئزائن اور تیار کیا تھا اس ڈیجیٹل گیند کے ذریعے مملکت کی ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے جی سی سی کے دیگر ممالک کے پویلینز ککا دورہ بھی کیا ( فوٹو وام)

امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے پویلینز کے دورے کے موقع پر کہا کہ’ آج اس ایکسپو میں ہم اپنی محبت، بھائی چارے اور تعاون کو مل کر بانٹ رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’جی سی سی ممالک کی مثبت عالمی ساکھ کو تقویت دے رہے ہیں‘۔
انہوں نے اس ایکسپو میں سعودی عرب کی شرکت کو بھرپور سراہا اوراسے اس میگا ایونٹ کے معیار میں اضافہ کا باعث قرار دیا۔ 

شیئر: