Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے عدن میں حکومتی عہدیداروں کے قافلے پر حملے کی مذمت

کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے یمنی حکومت کے دو عہدیداروں کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزرات خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ دہشت گرد کارروائی نہ صرف جائز یمنی حکومت بلکہ تمام یمنی عوام کے خلاف ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت یمن اور یمنیوں کے ساتھ یکجہتی اور حایت کرتی ہے جیسا کہ اس نے جنگ کے پہلے دن سے کیا ہے‘۔
وزارت خارجہ کے بیان میں  تمام فریقوں پر زور دیا کہ ’وہ اپنی صفوں میں اتحاد، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، سلامتی اور استحکام کے حصول اور اپنے ملک کی بحالی کے لیے ریاض معاہدے پر مکمل عملدرآمد کریں‘۔
مملکت نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمددری کا اظہار بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ یمن کے شہر عدن میں کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئےہیں۔
حملے میں عدن کے گورنر اور وزیر زراعت کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یہ عبوری دارلحکومت کے مرکزی علاقے سے گزر رہا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں گورنر اور وزیر محفوظ رہے۔

 

شیئر: