Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس، المراعی کے منافع میں کمی

سبسڈی میں کمی اور ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے المراعی کا مجموعی منافع 10.1 فیصد کم ہوا۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فوڈ کمپنی المراعی نے گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  رواں سال کے پہلے نو ماہ میں اپنے منافع میں 22.5 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق المراعی نے سعودی سٹاک ایکسچینج  فائلنگ میں کہا کہ اس کا خالص منافع اس عرصے کے دوران 1.28 بلین ریال تھا جو گذشتہ سال 1.65 بلین ریال تھا۔
سعودی فوڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ منافع میں کمی زیادہ تر کوویڈ 19 کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ خریداری میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس سے متعلق تبدیلی بھی اس کی وجہ بنی۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ سبسڈی میں کمی اور ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے مجموعی منافع 10.1 فیصد کم ہوا۔
خیال رہے کہ المراعی نے رواں سال جون میں متحدہ عرب امارات کی بن غاطی بیوریجز مینوفیکچرنگ سے 215 ملین درہم کی لاگت سے مشروبات کی فیکٹری حاصل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے سعودی سٹاک اسٹاک ایکسچینج فائلنگ میں کہا کہ اس فیکٹری کے حصول سے المراعی کو خطے میں مشروبات کی مصنوعات کی حد کو بڑھا کر اپنے صارفین کی خدمت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
اس معاہدے کو مکمل طور پر المراعی کے آپریٹنگ کیش فلو سے مالی اعانت فراہم کی جائے گی لیکن یہ ریگولیٹری منظوری کے تابع ہے۔
المراعی نے رواں برس مئی میں اپنے پولٹری کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے 6.6 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی تھی جس کا مقصد اس شعبے میں اس کے مارکیٹ شیئر کو دگنا کرنا تھا۔
سعودی فوڈ کمپنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ توسیع پولٹری فارموں میں بائیو سکیورٹی کو بڑھانے اور معاشی ترقی میں کمپنی کے تعاون کو تقسیم کرنے کے لیے مملکت کے مختلف جغرافیائی مقامات پر توجہ دے گی۔
یہ منصوبہ حالیہ ہفتوں میں اعلان کردہ نجی شعبے کے بڑے پھیلاؤ میں سے ایک ہے اور یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت کورونا کی عالمی وبا کے بعد غذائی تحفظ میں اضافے کے لیے پیش قدمی کرتی ہے۔
المراعی نے بتایا کہ پولٹری کی سٹریٹجک توسیع کے لیے اندرونی طور پر پیدا ہونے والے نقد بہاؤ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔

شیئر: