Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری اور معمول کے مطابق کلاسز

حکومتی ہدایت کے بعد طلبہ کو وقفوں کے ساتھ نصف تعداد میں کلاسوں میں شریک کرایا جا رہا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں آج پیر سے کلاسیں معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہیں۔
سو فیصد حاضری کے ساتھ سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں کلاسز کی بحالی کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ تقریبا ایک سال سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں خصوصاً سکولوں میں طلبہ و طالبات کی مکمل تعداد کے بجائے نصف تعداد کی حاضری کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے والے اداروں کی جانب سے حکومتی ہدایت کے بعد طلبہ کو وقفوں کے ساتھ نصف تعداد میں کلاسوں میں شریک کرایا جا رہا تھا۔
اسد عمر کی جانب سے جمعرات کو کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ ’وبائی صورت حال میں کمی اور سکول ویکسینیشن پروگرام کے اجرا کے بعد معمول کی کلاسز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
اسد عمر کی جانب سے کیے گئے اعلان پر جہاں کچھ لوگوں نے فیصلے کو سراہا تھا وہیں کچھ ایسے بھی تھے جو بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے۔
این سی او سی کی جناب سے پیر کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1004 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس وبا سے 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ ’پاکستان بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔
این سی او سی کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1004 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وبا سے 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: