Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو کی بینکوں سے نئے معاہدوں کی پیشکش

حصص پہلے سے موجود قرض کے فنانسنگ پیکج کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرامکو نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ 12 سے 14 ارب ڈالر کے متوقع فنانسنگ کا بندوبست کریں کہ وہ  اپنے گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے خریداروں کو حصص پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رائٹرز نیوزایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آرامکو کمپنی اپنی گیس پائپ لائنوں میں سے کچھ اہم حصص کی فروخت سے کم از کم 17 بلین ڈالر اکٹھے کر سکتا ہے۔ 
یہ حصص پہلے سے موجود قرض کے فنانسنگ پیکج کے ساتھ پیش کیا جائے گا جو کہ تقریبا اس کی مالیت کا 80 فیصد ہے۔
اس معاملے سے واقف تین ذرائع نے بتایا  ہےکہ جن بینکوں نے رواں سال کے شروع میں آرامکو کمپنی کی تیل پائپ لائنوں کے 12.4 بلین ڈالر کے حصول کے لیے مالی اعانت فراہم کی تھی انہیں آرامکو سے ان تجاویز کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
یہ معاہدہ جس میں آرامکو کی تمام موجودہ اور مستقبل میں مستحکم خام تیل کی پائپ لائنیں شامل ہیں اسے سٹی، ایچ ایس بی سی اور جے پی مورگن سمیت بینکوں کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے 10.5 بلین ڈالر کی مالی معاونت حاصل تھی۔
آرامکو نے گیس پائپ لائنوں کے لیے اس قسم کی نئی فنانسگ پر کسی قسم کے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس گیس پائپ لائن معاہدے پر جے پی مورگن اور گولڈمین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
 

شیئر: