Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سپیشل لڑکیوں کی پہلی فٹبال ٹیم قائم

’ٹیم کا نام طویق رکھا گیا ہے جس کی کھلاڑیوں کو گزشتہ 3 ماہ سے تیار کیا جا رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فلاحی تنظیم کے تحت سپیشل لڑکیوں کی پہلی فٹبال ٹیم قائم ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی ٹیم کا نام طویق رکھا گیا ہے جس کی کھلاڑیوں کو گزشتہ 3 ماہ سے تیار کیا جارہا تھا۔
سماجی فلاحی تنظیم فرینڈز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ٹیم تشکیل دینے کا مقصد سپیشل لڑکیوں کے درمیان مختلف قسم کے ٹورنامنٹ منعقد کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ہم اپنی ٹیم کو سپیشل بچوں کے اولمپک مقابلوں کے لیے تیار کر رہے ہیں ‘۔
سماجی تنظیم کی سربراہ شہزادی مضاوی بنت عبد العزیز نے کہا ہے کہ ’آج سپیشل لڑکیوں کی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس طرح کی دیگر ٹیمیں بھی ہم سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قائم کریں گے‘۔

شیئر: