Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 55 نئے مریض، مزید تین اموات

اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 12اکتوبر کو کورونا کے 50  سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 55 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 52 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 748 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 122 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار 704 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 36 ہزار 730 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 769 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: