Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 50 سے زیادہ

کورونا کے فعال کیسز میں سے 111 مریضوں کی حالت نازک ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 13 اکتوبر کو کورونا کے 50  سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
بدھ  کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 57 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 44 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 753 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 111 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار 761 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 36 ہزار 768 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 681 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: