Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کی دمشق اور نجف کے لیے ہفتے میں دو براہ راست پروازیں

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ’دمشق، بغداد اور نجف پی آئی اے کے نئے روٹس ہوں گے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عراق اور شام کے لیے ہفتے میں دو براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ’ہمارا (خصوصی) فلائٹ آپریشن بہت کامیاب رہا، اب پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شام، دمشق کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں اور ہم نجف (عراق) کے لیے 30 اکتوبر سے پروازیں چلانے کا آغاز کر رہے ہیں۔‘
رواں سال 17 سے 24 ستمبر کے درمیان پی آئی اے نے مذہبی مقامات کی زیارتوں کے لیے عراق میں بغداد اور نجف جبکہ شام میں دمشق جانے والے افراد کے لیے خصوصی پروازیں چلائی تھیں۔
اگست میں عراق کے وزیر خارجہ کے اسلام آباد دورے کے دوران دونوں ملکوں نے تبادلہ خیال کیا تھا کہ پاکستان کس طرح عرب ممالک جانے والے زائرین کو سہولت فراہم کر سکتا ہے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ’دمشق، بغداد اور نجف پی آئی اے کے نئے روٹس ہوں گے۔‘
12 اکتوبر کو اسلام آباد کی صلالہ کے لیے افتتاحی پرواز عمان ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

شیئر: