Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑ 45 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی

گزستہ برس دسمبر میں ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں قائم ویکسینیشن سینٹرزمیں اب تک کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 45 لاکھ 61 ہزار 687  خوراکیں دے دی گئیں- 
اخبار  24 کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مزید ایک لاکھ  74 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئیں- 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر  2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے  مرحلے کا آغاز  18 فروری 2021 کو کیا گیا- اس دوران مملکت بھر میں ویکسین سینٹرز کھول کر بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی خوراکیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو منظم طریقے سے مفت فراہم کی جارہی ہیں- 

شیئر: