Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کے اہلکار کو رشوت دینے والا غیر ملکی گرفتار

غیرملکی خلاف ورزی ختم کرانے اور گودام کھولنے کا مطالبہ کررہا تھا- (فوٹو اخبار 24)
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے غیرملکی کو وزارت تجارت کے اہلکار کو بھاری رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیاـ ملزم نے وزارت کے اہلکار کو ایک لاکھ ریال اور قیمتی موبائل رشوت کے طور پر دیا تھا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اینٹی کرپشن اتھارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اتھارٹی، کرپشن کے متعدد مقدمات کی چھان بین کررہی ہے-
بدعنوانی کے مقدمات میں ایک غیر ملکی کا مقدمہ بھی ہے جس نے وزارت تجارت کے اہلکار کو ایک لاکھ ریال اور قیمتی موبائل رشوت کے طور پر دیا جس کے عوض اس نے اہلکار سے مطالبہ کیا کہ وہ تجارتی خلاف ورزی ختم کرے جو تجارتی جعل سازی کی مد میں عائد کی گئی تھی-
واضح رہے کہ وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے ایک گودام پرچھاپہ مارا جو سرامک کا تھا- گودام میں بڑی مقدار میں جعلی سرامک رکھے ہوئے تھے جنہیں اصل ظاہر کرکے ہوئے فروخت کیا جاتا تھا-
وزارت تجارت کے اہلکاروں نے گودام سیل کرکے خلاف ورزی درج کرلی جس پر غیر ملکی نے وزارت کے ایک اہلکار کو بھاری رشوت دے کر خلاف ورزی ختم کرانے اور گودام کھولنے کا مطالبہ کیا تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: