Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض  فالکن میلے میں ’طبرجل ‘ کا سب سے مہنگا باز

باز وشکار میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا (فوٹو، ایس پی اے )
ریاض میں منعقدہ باز و شکار میلے میں اب تک فروخت ہونے والے بازوں میں سب سے مہنگا باز ’طبرجل‘ علاقے کا ’شاھین فرخ ‘رہا جسے  2 لاکھ 6 ہزار ریال میں فروخت کیا گیاـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے میں منعقدہ باز وشکار میلے کے دسویں روز مہنگا ترین باز فروخت کیا گیا جبکہ اس سے قبل میلے کی آٹھویں شب جو باز فروخت ہوا تھا اس کی قیمت دولاکھ ایک ہزار ریال تھی ـ

فروخت ہونے والے بازوں کے لیے ڈیجیٹل پاسپورٹ جاری کیاجاتا ہے (فوٹو، ایس پی اے )

میلے میں سب سے پہلے باز کی نیلامی ایک لاکھ 10 ہزار یال میں ہوئی تھی جبکہ ’شاہین قرناس ‘ نامی باز کی بولی 61 ہزار ریال لگی تھی ـ
واضح رہے سالانہ باز میلہ سعودی فالکن فیسٹول کی زیر نگرانی منعقدکیاجاتا ہے ـ سال رواں کا میلہ 15 نومبر 2021 تک جاری رہے گا ـ اب تک میلے میں لاکھوں ریال کے  دس باز فروخت ہو چکے ہیں ـ
میلے میں فروخت کیے جانے والے بازوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کے لیے مخصوص دستاویز ( ڈیجیٹل پاسپورٹ ) تیار کی جاتی ہے جس میں خریدار اور باز کی مکمل تفصیلات درج کی جاتی ہیں ـ  

شیئر: