Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موڈرنائزیشن، کیا کچھ بدل گیا؟

برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد خالد بن بندر بن سلطان نے مملکت کی قیادت کی جانب سے وسیع پیمانے پرموڈرنائزیشن کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے دی ٹائمز کو بتایا کہ ’ گذشتہ پانچ برسوں میں یہ رفتار بہت زیادہ رہی ہے، ایک ہزار قوانین کو تبدیل یا ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودیوں کے بارے میں ایک غلط فہمی ہے کہ ہم کبھی نہیں بدلتے لیکن 100 سال پیچھے جانا ڈرامائی رہا ہے۔ میرے دادا گھوڑے پر سوار ہو کر کام پر گئے، میرے والد نے تیز لڑاکا طیارے اڑائے اور میرا کزن خلا میں چلا گیا۔‘
شہزادہ خالد نے کہا کہ مملکت میں خواتین کے لیے قانون سازی کا طریقہ بھی بدل رہا ہے۔ ’یہاں (برطانیہ میں) پوسٹ ہونے سے پہلے،میں دو دن کے لیے واپس چلا گیا اور میں نے اپنی ایک بہن کو فون کیا اور کہا کہ چلو کافی کے لیے چلتے ہیں۔ کیا میں آ کر آپ کو پک کروں ؟  توانہوں نے کہا کہ نہیں، مجھے اپنی گاڑی مل گئی ہے۔‘
برطانیہ میں سعودی سفیر نے بتایا کہ ’دس سال پہلے اس کے لیے نوکری کرنا ناقابل تصور تھا۔ ہم اب بھی ایک انتہائی قدامت پسند معاشرہ ہیں لیکن ہماری آبادی بہت جوان ہے اور وہ ایک مختلف دنیا چاہتے ہیں۔‘
سعودی سفیر جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور سینڈھرسٹ سے پہلے نامور ایٹن کالج میں تعلیم حاصل کی نے کہا کہ ’میں بہت سعودی محسوس کرتا ہوں لیکن میری پرورش مغرب میں ہوئی ہے۔‘
شہزادہ خالد کے برطانیہ سےمضبوط روابط ہیں، نہ صرف برطانیہ میں تعلیم یافتہ ہونے کے ذریعے بلکہ ان کی انگریزی بیوی لوسی کوتھبرٹ کے ذریعے، جو ڈیوک آف نارتھمبرلینڈ کی بھتیجی ہیں۔
شہزادہ خالد کا سعودی موڈرنائزیشن کے بارے میں کہنا تھا کہ سعودی معاشرے میں بہت فرق پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس دنیا میں فی کس فون کی سب سے زیادہ فیصد ہے، تقریبًا فی شخص تین فون۔‘
’ تمام نوجوان انسٹاگرام پر ہیں میری نسل میں گھر میں زیادہ تفریح نہیں تھی لہذا ہمیں بیرون ملک جانا پڑا۔ اب نوجوان دکانوں اور سینما گھروں میں جانا چاہتے ہیں۔‘
شہزادہ خالد نے دی ٹائمز کو بتایا کہ ’ہم نے فوج میں خواتین کے لیے اپنی پہلی گریجویشن کی ہے،خواتین حکومت میں ہیں،پولیس میں ہیں، ہم خواتین ججوں کو تربیت دے رہے ہیں اور ہمارے لیے یکساں مواقع اور برابر تنخواہ کا قانون ہے۔‘
شہزادہ خالد نے سعودی ٹورازم انڈسٹری کی تیزی سے پھیلاؤ کے بارے میں بھی تفصیل بتائی، بشمول گیگا پراجیکٹس جن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
’ہم نے 2019 میں اپنا آن لائن سیاحتی ویزا شروع کیا۔ ہم نے برطانیہ کو وبا شروع ہونے سے پہلے چار لاکھ،40 ہزار ویزے جاری کیے۔‘
’ہم بحیرہ احمر کے منصوبے اور مستقبل کے نئے شہر نیوم کے ساتھ ریزورٹس تیار کر رہے ہیں۔ہمارے پاس 330 ہرٹیجز سائٹس بھی ہیں۔ یہ گیگا پروجیکٹ ویژن 2030 اصلاحاتی منصوبے کے تحت سات ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصہ ہیں۔‘

شیئر: