Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے مصر سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی روانگی شروع، حکام

امدادی اداروں نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں قحط کی سی صورت حال پیدا ہو رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
 مصر کے ریاستی ٹیلی ویژن القاہرہ نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے مصر سے امدادی سامان کے ٹرکوں کی روانگی شروع ہو گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بین الاقوامی دباؤ اور امدادی اداروں کے انتباہی بیانات کے بعد شروع ہوا ہے جن میں بتایا گیا کہ علاقے میں قحط کی سی صورت حال پھیل رہی ہے۔
امدادی سامان کی روانگی سے چند گھٹنے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے اقوام متحدہ کے قافلوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے ’خصوصی راہداری‘ قائم کی جائے گی۔

 

 

شیئر: