Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایبٹ آباد میں 34 سالہ خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش

مذکورہ خاتون کا علاج صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ہورہا ہے۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد شہر میں 34 سال کی ایک خاتون کے یہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
بچوں کی پیدائش ایبٹ آباد کے جناح انٹرنیشنل ہسپتال میں ہوئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والی ان خاتون نے نارمل ڈلیوری سے بچوں کو جنم دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام بچے صحت مند ہیں اور نرسری میں شفٹ کردیے گئے ہیں۔
خبرپختونخوا کے محمکہ صحت نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون کا علاج صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ اور صحت نے مذکورہ خاندان کو بچوں کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔

شیئر: