Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے مئی میں بھی سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔ (ایس پی اے)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ  طاہر اشرفی نے عرب نیوز کو بتایا کہ 23 اکتوبر سے وزیراعظم عمران خاں سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے مئی میں بھی سعودی عرب کا تین روزہ کیا تھا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ ’وزیراعظم ریاض میں ہونے والے گرین مڈل ایسٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔  کانفرنس 25 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔
ان کے مطابق دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ 
طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب گرین اور کلین تعاون کے حوالے سے ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ 
 

شیئر: