Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخ پھر بڑھنے لگے

پیر کو ایک اونس سونے کی قیمت 6633.75 ریال رہی- (فوٹو عرب نیوز)
عالمی گولڈ مار کیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغاز کے پہلے دن سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا اثر مملکت کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق پیر کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 213.16 ریال رہی جبکہ مملکت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سونا 21 قیراط ہے جس کی ایک گرام  قیمت 186.51 ریال رہی۔
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا 159.87 ریال میں جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 124.34 ریال میں دستیاب رہا۔
مملکت میں ایک اونس سونے کی قیمت 6633.75 ریال رہی۔
پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1768.38 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ۔
واضح رہے کہ جمعے کو سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام  سونے کی قیمت 216.87 ریال تھی جو کاروبار کے آخری دن ہفتے اور اتوار کو کم ہوکر 213 ریال پر آ گئی تھی- جس میں پیر سے پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: