Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا سالانہ ریڈ سی فلم فیسٹیول جدہ میں منعقد ہو گا

سعودی نوجوانوں کے لیے فلم انڈسٹری میں شراکت کا بہترین موقع ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
جدہ تاریخی ثقافتی مناظر سے بھرپور شہر ہے  جو اپنے تیسرے سالانہ ریڈ سی فلم فیسٹول کے لیےیونیسکو کے ثقافتی ورثہ میں ایک عالمی سٹیج قائم کرے گا ۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ سعودی عرب کی مغربی ریجن  کا ساحلی شہر ہے جسے عروس الابحر الاحمر(بحیرہ احمر کی دلہن)بھی کہا جاتا ہے۔
جدہ ایسا شہر ہے جہاں  بین الاقوامی ثقافت مشرق اور مغرب کے درمیان  انوکھا امتزاج  ہے جو کئی ثقافتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

تیسرا سالانہ فیسٹیول 6 سے 15 دسمبر2021 تک منعقد ہو گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایک سالانہ فیسٹیول ہے جو سعودی عرب کے سب سے تاریخی علاقے جدہ  کے قدیم محلےالبلد میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ علاقہ جدہ  شہر کی بھرپور ثقافت اورتہذیب کو محفوظ رکھے ہوئے ہے۔
فلم فیسٹیول کا مقصد 1970 کی دہائی سے جدہ میں سنیما کی موجودگی کو اجاگر کرنا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ سعودی عرب فلم انڈسٹری کی ترقی کو نئی منزلیں دینا بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں سعودی عرب کو ایک اہم پارٹنر کی حیثیت دینا ہے۔
یہ تیسرا سالانہ فیسٹیول6 سے 15 دسمبر2021 تک منعقد ہو گا جو کہ مقامی فلمی کمیونٹی کی ترقی کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ فلم انڈسٹری کی تعلیم کو فروغ مل سکے۔
جدہ کا قدیم علاقہ  جسےالبلدبھی کہا جاتا ہے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے ہمارا یہ گھر واقعی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔البلد کا علاقہ جدہ شہر کا زیور ہے جو تاریخ  کو مکمل ہم آہنگی سے جوڑتا ہے۔

فیسٹیول کامقصد 70کی دہائی سے سنیما کی موجودگی کو اجاگر کرنا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

فلم فیسٹیول کمیٹی کے چیئرمین محمد الترکی نے کہا ہے کہ یہ یونیسکو کی عالمی ثقافت کو خطے کو فلمی میلے کا مرکز بنانا حقیقی اعزاز ہے۔
محمد الترکی کا  کہنا ہے کہ یہ فیسٹیول علاقے میں بہترین فلموں کی نمائش کرنے، سعودی نوجوانوں کے لیے سنیما کی عالمی ثقافتوں کو دریافت کرنے اور سعودی فلم انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی شراکت کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔
سعودی فلم کے شوقین افراد کو اداکاری، ہدایت کاری اور پروڈکشن کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کمیونٹی پروگرام کے حصے کے طور پر فیسٹیول نے فلموں کی نمائش اور ماسٹرکلاسز کا بھی آغاز کیا ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول مملکت کے پرکشش مقامات کو ظاہر کرنے اور عالمی برادری کو حقیقی سعودی عرب دیکھنے کی دعوت دے کر خطے، اس کی ثقافت اور یہاں کےعوام کی بہتر تصویر پیش کرنے کا ایک نادر موقع ہے۔
 

شیئر: