Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 49 نئے مریض، فعال کیسز بھی کم ہوگئے

پانچ لاکھ 48 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 19 اکتوبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 38 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 767 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 90 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 48 ہزار 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار37 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 47 لاکھ 68 ہزار 668 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: