Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 104 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 690 ہوگئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ پیر 18 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 104 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 690 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 58 ہزار 717 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 142 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 32 ہزار 438 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوراان زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 120 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 23 ہزار 199 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 7 لاکھ 25 ہزار 97 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: