Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم، تقریبات کی بھی اجازت

ماسک کی پابندی ختم کرنے کے احکامات بھی صادر ہوچکے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
کویتی کابینہ نے مساجد میں نماز باجماعت کے دوران سماجی فاصلے کے اصول ختم کرنے کی منظوری  دی ہے۔
 تقریبا ڈیرھ برس کے بعد کویت کی تمام مساجد میں نماز باجماعت میں فاصلے کی پابندی ختم کردی جائے گی۔
سبق نیوز نے کویتی اخبار ’الرائی ‘ کے حوالے سے بتایا کہ کویتی کابینہ نے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے مزید فیصلے صادر کرتے ہوئے سیمینارز اور شادی کی تقریبات کی بھی اجازت دی ہے۔
کویتی کابینہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے قائم ہنگامی کمیٹی نے سفارشات پیش کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ کویت کے تمام داخلی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو پروازوں کی آمد ورفت کےلیے کھول دیا جائے اورتمام ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا بھی بحال کیاجائے۔
ذرائع نے ماسک کی پابندی کے حوالے سے بتایا کہ کھلے مقامات پرماسک کی پابندی ختم کرنے کے احکامات بھی صادر ہوچکے ہیں تاہم صحت ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔

شیئر: