Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کا پانچ ماہ بعد کویت کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز

پی آئی اے کویت کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پانچ ماہ کے وقفے کے بعد کویت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
پابندی کے باعث پاکستان کی قومی ایئرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی تاہم کویتی ایئرلائنز آزادانہ پاکستان کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی تھیں۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطح پر اٹھایا گیا اور بعد ازاں اعلیٰ سطح پر حکام نے رابطے کیے۔
پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کر رہی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کویت آپریشن کی بحالی پر وزیر ہوابازی، سیکریٹری ایوی ایشن اور سول ایوی ایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: