Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ سال سے کم عمر طلبہ کےلیے آن لائن تعلیم جاری رہے گی: وزارت تعلیم

حاضری کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر 2021 مقرر کی گئی تھی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ 12 برس سے کم عمر کے لیے کےلیے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گاـ پرائمری اور کنڈرگارڈن کے طلبہ کے لیے 31 اکتوبر کی حاضری کے فیصلے کو موخر کردیا گیاہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت تعلیم کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پرائمری اور کنڈرگارڈن کے طلبہ کے لیے اسکولوں میں حاضری کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر 2021 مقرر کی گئی تھی۔
حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلے میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ اس عمر کے بچوں کو وبائی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
وزارت تعلیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے مذکورہ عمرکےطلبہ کے لیے ’مدرستی ‘ اور ’روضتی ‘ پلیٹ فارم پر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ کا نقصان نہ ہو اور تعلیم کا سلسلہ بحال رہے۔
واضح رہے قبل ازیں وزارت صحت کی جانب سے 12 سے 18 برس کے طلبہ کےلیے لازمی ویکسینیشن کے احکامات صادر گئے جا چکے ہیں جن پرعمل درآمد جاری ہیں جبکہ 12 برس سے کم عمرطلبا کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 31 اکتوبر سے پرائمری اور کنڈرگارڈن کی کلاسیں بحال کردی جائیں گی۔

شیئر: