Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2، رنگا رنگ افتتاحی تقریب، لیزر شو اور آتشبازی

سعودی عرب میں بدھ کی شام ریاض سیزن 2 کا افتتاح کردیا گیا ـ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پرآتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیاـ  
ریاض میلے کی افتتاحی تقریب میں انتہائی مہارت سے خصوصی ڈورنز کے ذریعے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی تصاویر فضا میں بنائی گئی جنہیں میلوں دور سے بھی دیکھا جاسکتا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض سیزن ٹو کی افتتاحی تقریب میں 1500 ماڈلز نے مختلف لباس پہن کر کرتب دکھائے، جبکہ 2760 ڈرونز کے ذریعے  لیزرلائٹس کا خصوصی شو پیش کیا گیا۔

ریاض سیزن مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس سال ریاض سیزن ٹو کو ’تخیل اکثر‘ (سوچ سے بڑھ کر) کا عنوان دیا گیا ہے۔ سیزن کے پروگرامز کی تیاری کے لیے سعودی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق افتتاحی تقریب کے ٹکٹ ایک گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہو گئے تھے۔
ریاض سیزن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ’ہم دنیا کا سفرکرنے کے بجائے دنیا کو ایک جگہ آپ کے پاس لے آئے ہیں۔‘
ریاض سیزن 20 اکتوبر2021 سے شروع ہو کر مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

ریاض سیزن میں 7 ہزار 500 مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے(فوٹو ایس پی اے)

قبل ازیں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا تھا کہ اس سال ہونے والے ریاض سیزن میں 7 ہزار 500 مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جن میں کنسرٹ، تھیٹرز، عرب ممالک کے ڈرامے اور ریسلنگ کے مقابلوں کے علاوہ بہت کچھ منعقد کیاجائے گا۔ 
ریاض سیزن ٹو میں عالمی شہرت یافتہ ریستوران اور کیفے بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں انواع واقسام کے کھانے و مشروبات شائقین کےلیے دستیاب ہیں۔

شیئر: