Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعا : حوثیوں کےخلاف عرب اتحادی فورسز کا آپریشن شروع

عسکری آپریشن بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
 یمن میں عرب اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈ یئر ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے صنعا میں عسکری تنصیبات پر میزائل حملوں کو روکنے کےلیے فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق بریگیڈئٹرالمالکی نے مزید کہا کہ متحدہ فورسز کی ہائی کمان گزشتہ کئی ماہ سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی منظم وحشیانہ کارروائیوں پرانتہائی تحمل کا مظاہرہ کیے ہوئے ہےجس کا بنیادی مقصد مسئلے کے سیاسی حل کی راہ ہموار کرناہے ـ
بریگیڈیئرالمالکی نے مزید کہا اتحادی فورسز کے صبرو تحمل کے باوجود حوثی ملیشیا کی جانب سے مسلسل دہشتگردانہ رویہ جاری رہا ـ انہوں نے شہری آبادیوں اور ہوائی اڈوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا( ابھا کا بین الاقوامی ہوائی اڈا اور جازان کا شاہ عبداللہ ایئر پورٹ ) حوثیوں کی جانب سے دہشتگردانہ کارروائیوں کا ہدف مسافر تھے جبکہ انہوں نے الیکٹرک پاور پلانٹس اور انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی ـ
حوثی ملیشیا کی جانب سے اس قسم کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے بین الاقوامی امن وسلامتی کولاحق شدید خطرے کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلیے آپریشن شروع کیا گیا ـ
بریگیڈ یئر المالکی نے مزید کہا کہ شروع کیاجانے والا عسکری آپریشن بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ـ جس میں شہری آبادیوں کو کسی بھی قسم کے نقصانات کو بچانے کےلیے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ـ  

شیئر: