Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر جرائم کی ترغیب دینے والا شہری گرفتار

ملزم نے منشیات استعمال کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش بھی کی تھی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
حدود الشمالی کے پولیس ترجمان کرنل متعب الخمیس کا کہنا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر منشیات استعمال کرنے کی ترغیب دینے والے سعودی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل متعب الخمیس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ملزم نے متعدد خلاف ورزیوں کا اتکاب کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی۔

پولیس نے مقدمے کا چالان پراسیکیوشن کو ارسال کردیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سائبر کرائم یونٹ کو ارسال کیا گیا تھا تاکہ ملزم کی درست شناخت کی جاسکےـ سائبر کرائم کنٹرول یونٹ نے ملزم کی شناخت معلوم کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیاـ
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ملزم نے سوشل میڈیا پر منشیات استعمال کرتے ہوئے نہ صرف خود کو دکھایا بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دی۔ علاوہ ازیں ویڈیو پرفخریہ انداز میں ٹریفک خلاف ورزی کرتے ہوئے اور اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے بھی خود کو دکھایا۔‘
ملزم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہےـ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کیا گیا ہے جہاں چالان مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجاجائے گا۔

شیئر: