Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیڈبری کے اشتہار میں شاہ رخ خان نے پاکستانی ڈیزائنر کی شیروانی پہنی؟

بالی وڈ کے ’کنگ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کے ستارے آج کل اپنے بیٹے آریان خان کی ایک منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد گردش میں ہیں لیکن پھر بھی دنیا کی چاکلیٹ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی کیڈبری نے انہیں اپنے اشتہار میں لیا۔
اشتہار کا مقصد دیوالی پر کورونا وائرس سے متاثر چھوٹے کاروباری حضرات کی مدد کرنا ہے۔
اس اشتہار میں شاہ رخ خان نے کریم کلر کی ایک شیروانی پہن رکھی ہے اور یہ شیروانی کسی انڈین ڈیزائنر نے نہیں بلکہ ایک پاکستانی ڈیزائنر نے بنائی ہے۔
یہ شیروانی پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فراز منان نے تیار کی ہے۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری میں فراز منان نے شاہ رخ خان کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کے ’کنگ‘ نے فراز منان کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ فراز منان نے کسی انڈین سٹار کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہوں۔ اس سے قبل وہ کرینہ کپور خان، مادھوری ڈکشٹ، جیکلین فرننڈس اور سری دیوی کے لیے بھی ملبوسات ڈیزائن کرتے رہے ہیں۔

فراز منان اپنے کام کے بل بوتے پر مسالا اور لکس سٹائل جیسے ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

تین سال قبل ایک انڈین فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے فرازمنان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی تعلیم فاننس کے شعبے میں پوری کی تھی اور کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک ڈیزائنر بنیں گے لیکن ان کی والدہ ایک ڈیزائنر تھیں اور انہی سے متاثر ہوکر وہ خود بھی اس شعبے کی طرف آئے۔
اسی انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کرینہ کپور خان کی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اور انہی کے توسط سے ان کی دوستی کرینہ کپور سے ہوئی۔

شیئر: