Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روینہ ٹنڈن نے جذبات کے اظہار کے لیے رونے سے انکار کیوں کیا؟

روینہ ٹنڈن کا شمار نوے کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ان کو ایک مشہور شو میں کہا گیا کہ وہ اپنے جذبات کے اظہار کے وقت اگر رونا چاہیں تو وہ رو سکتی ہیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
روینہ ٹنڈن کا شمار ماضی کی  مقبول ادکاراؤں میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام بھی کیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق معروف شخصیات کے شو رینڈیزوس میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی زندگی، کیریئر اور دل ٹوٹنے کے واقعات کے بارے میں بات کی تھی تاہم انہوں نے اس شو میں جذبات کے اظہار کے لیے رونے سے انکار کیا تھا۔
آئی ڈیوا کے ساتھ انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ رینڈیزوس کی میزبان سیمی گریوال نے ان سے کہا تھا کہ اگر وہ اس شو میں جذبات کے اظہار کے وقت رونا چاہیں تو وہ رو سکتی ہیں تاہم انہوں نے فیصلہ کیا وہ شو میں نہیں روئے گی۔
انہوں نے آئی ڈیوا کے انٹرویو میں اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو میرا نرم پہلو دکھانا چاہتی تھی تاہم میں یہ نہ کر سکی۔
’میں کیوں دنیا کے سامنے روؤں اور خود کو کمزور دکھاؤں؟ میں لوگوں کو کیوں دکھاؤں؟ میں اس لحاظ سے مضبوط ہوں کہ مجھ میں لوگوں سے سامنے نہ ٹوٹنے کی صلاحیت ہے۔‘

رینڈیزوس شو میں مشہور شخصیات کے انٹریو کیے جاتے تھے۔ (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان ہی ان کا سپورٹ سسٹم ہے۔
’جب میں کمزور پڑتی ہوں۔ تو ایسا صرف خاندان کے حدود کے اندر ہی ہوتا ہے۔ مشکل وقت میں والدین میرے ساتھ ہوتے ہیں۔‘
روینہ ٹنڈن کی شادی پروڈیوسر انیل ٹنڈانی سے ہوئی ہے۔ ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔
روینہ نے 90 کی دہائی میں دو لڑکیوں کو بھی گود لیا تھا۔ انہوں نے رواں برس کے آغاز میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اب نانی بن چکی ہیں کیونکہ ان دونوں لڑکیوں کی شادیاں ہو چکی ہیں۔

شیئر: