Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثرا کے زیر تحت چوتھے تنوین تخلیقی سیزن کا آغاز

تنوین پروگرام نے تخلیق کاروں کو عالمی ماہرین کے ساتھ جوڑا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر(اثرا) اپنے چوتھے تنوین تخلیقی سیزن کا آغاز کر رہا ہے۔ اس سیزن میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے ثقافتی تقریبات کی ایک لمبی فہرست ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دستکاریوں میں تخلیقی صلاحیتوں کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں13 نومبر تک ورکشاپس اور ماسٹر کلاسز کا ایک سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد جدید تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا، سراہنا اور ان صلاحیت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایونٹ میں مختلف ورکشاپس اور  کلاسز کا  سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب کی تخلیقی صنعتوں کی حمایت اور ترقی کے لیے اثرا کے ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ثقافتی اور تخلیقی فنون کی نمائش کے دوران سعودی ثقافت پر مبنی اہم نقاط پیش کئے جائیں گے۔
اثرا پروگرامز کےسربراہ اشرف فقیہ نے اس موقع پر کہاہے کہ اثرا نے اپنے قیام کے بعد سے ہی ثقافت، فن، علم، تخلیقی صلاحیتوں اور کمیونٹی کے تخلیقی منظر کو مثبت طور پر پیش کیا ہے۔
اثرا نے اپنے سالانہ تخلیقی سیزن 'تنوین' کے ذریعے ایک ثقافتی پلیٹ فارم اور گیٹ وے کے طور پر بے مثال ماحولیاتی نظام تخلیق کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ پروگرام پانچ ستونوں کو مجسم بناتا ہے جب کہ اس کے ساتھ عوام اور تخلیقی پیشہ ور افراد کو منفرد تجربات پیش کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
اثرا میں ایجادات اورتخلیقی صلاحیتوں کی سربراہ مزنہ الزمل نے اس موقع پر وضاحت کی ہےکہ گزشتہ ایڈیشن کی طرح تنوین کا یہ ایڈیشن تخلیقی عمل کے پہلووں کو تلاش کرے گا۔

سیزن کا مقصد جدید تخلیق کو سراہنا اور صلاحیت کاروں کی حوصلہ افزائی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اشرف فقیہ کا کہنا ہے کہ سیزن میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی کہ ثقافتی اور تخلیقی صنعتیں کس طرح معیشت کے مستقبل کی رہنمائی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنوین2021 کا مقصد تخلیقی صنعتوں کو جدید اور نئے طریقے اپنانے کے لیے مواقع فراہم کرنا اور بااختیار بنانا ہے۔
انکا مزید کہنا ہے کہ سب سے پہلے پتھر کے استعمال سے لے کر جدید دور کی ٹیکنالوجی تک مختلف ٹولز کی مدد سے ہم اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اس دنیا میں آگے بڑھے ہیں۔ 
2018 میں اپنے آغاز سے تنوین پروگرام نے سعودی عرب میں تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، خیالات کا اشتراک کرنے اور بدلتی ہوئی دنیا میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہوئے تخلیق کاروں کو عالمی ماہرین کے ساتھ جوڑا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام خواہشمند تخلیق کاروں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ جڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ تمام سطحوں اور صنعتوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکے۔
 

شیئر: