Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی امریکی افواج کی ’بلیو ڈیفنڈر 21‘ مشقیں اختتام پذیر

علاقائی و بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کے تحفظ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی امریکی افواج کی بحیرہ احمر میں ’بلیو ڈیفنڈر – 21‘ مشقیں  مکمل ہوگئیں۔
اختتامی تقریب میں بحری فوجی مشقوں کے انچارج بریگیڈیئر سعد الاحمری اور امریکی کرنل کارل ہیورڈ موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  مطابق بریگیڈیئر سعد الاحمری نےاس موقع پر کہاکہ بلیو ڈیفنڈر – 21 مشقوں کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا، حربی استعداد بڑھانا، بندرگاہوں کے تحفظ کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کرنا، خشکی اور زیر آب بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں مہارت  حاصل کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان مشقوں سے بحر احمر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ علاقائی و بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کے تحفظ کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
بحری فوجی مشقوں کے انچارج کا کنہا تھا کہ امریکی اور سعودی افواج نے مختلف مشقیں کی ہیں جن میں سمندری جہاز، امدادی بوٹس، فوج اتارنے والے جہاز اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا- فریقین کے جوانوں نے مکمل  پیشہ ورانہ حربی استعداد کا مظاہرہ کیا,

شیئر: