Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے ہوٹل چلانے کے لیے انٹرنیشنل برانڈز سے معاہدے

نو ہوٹل اگلے سال ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے میں کھلیں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے نو ہوٹلوں کو چلانے کے لیے ایک سے زیادہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جو اگلے سال ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے میں کھلیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اس معاہدے کو ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے دوران سامنے لایا گیا۔ گلوبل ہاسپیٹلٹی کمپنیاں 16 میں سے نو پراپرٹیزکو چلائیں گی جو پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے تین ہزار میں سے ایک ہزار 700 سے زیادہ ہوٹلوں کے کمروں کو لے رہی ہیں۔
معاہدے ایڈیشن ہوٹلز اور سینٹ ریگز ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے ساتھ ہیں جو میریٹ انٹرنیشنل کا حصہ ہیں۔ فیئر ماؤنٹ ہوٹل اینڈ ریزورٹس، ریفلز ہوٹلزاینڈ ریزورٹس اور ایس ایل ایس ہوٹلز اینڈ ریزیڈینٹس گلوبل ہاسپیٹلٹی گروپ ایکر کا حصہ ہیں۔ گرینڈ حیات،حیات ہوٹلزکارپوریشن کا حصہ انٹرکانٹینینٹل ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اور سکس سینسز، انٹرکانٹینینٹل ہوٹلز گروپ اور جمیرہ گروپ کا حصہ ہیں۔
سعودی عرب کے مغربی ساحل پر سیاحت کی ترقی 2030 میں مکمل ہونے والی ہے اور یہ 22 جزیروں اور چھ اندرونی مقامات پر 50 ہوٹلوں کے ساتھ آٹھ ہزار ہوٹلوں کے کمروں اور ایک ہزار کے قریب رہائشی املاک پیش کرے گی۔
یہ سائٹ ایک لگژری مرینا،ایک 18 ہول گالف کورس، تفریحی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی میزبانی بھی کرے گی جس سے 2030 تک سالانہ 10 لاکھ مسافروں کو سرو کیے جانے کی توقع ہے۔
یہ کمپلیکس 28 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ہےجس میں 90 سے زائد جزیروں پر مشتمل ایک جزیرہ نما بھی شامل ہے جس کا رقبہ بیلجیم کے برابر ہے۔
اس منصوبے نے اب تک 800 فرموں کو 20 بلین ریال سے زائد مالیت کے 800 ٹھیکے دیے گئے ہیں۔

پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 2023 کے آخر تک مکمل ہوگا۔ (فوٹو:ایس پی اے)

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان پگانو نے کہا ہے کہ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 2023 کے آخر تک مکمل ہونے کے راستے پر ہے جس میں 16 ہوٹل پانچ جزیروں اور دو اندرون ملک مقامات پر تین ہزار ہوٹلوں کے کمرے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جان پگانو نے کہا کہ ’سعودی عرب مملکت میں ایک نئی سیاحت کی پیشکش کو تیز کر رہا ہے جو کہ پرجوش وژن 2030 پروگرام کے ذریعے ہوا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اپنے منفرد اور متنوع مہمان نوازی کے برانڈز کے مجموعے کو سامنے لانے پر فخر ہے جو اس بڑھتی ہوئی مارکیٹ کو پورا کرتی ہے اور دنیا کی معروف لگژری منزل بنانے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے جو جلد ہی کرہ ارض پر آخری نامعلوم جگہوں میں سے ایک کے لیے گیٹ وے کا کام کرے گی۔‘

شیئر: