Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کیسز میں کمی، اموات صفر

چوبیس گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی 40 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئیں- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں مزید کمی واقع ہوئی ہے
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کے نئے 88 کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 654 ہوچکی ہے- اسی طرح کورونا سے صحت یاب افراد 142 رہے  جس کے بعد اب تک شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار  782 پوگئی ہے-
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے باعث جمعرات کو کوئی موت واقع نہیں ہوئی- اب تک کل اموات 2135 ہیں-
وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 82 ہزار 773 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 40 ہزار 476 خوراکیں دی گئی ہیں جس کے بعد اب تک دی جانے والی ویکسین خوراکوں کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 39 ہزار 619 ہوچکی ہے-
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بدھ کو کورونا کے مریضوں کی تعداد 95 ریکارڈ پر آئی تھی- جس میں جمعرات کو کمی واقع ہوئی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: