Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 994 نئے مریض، چار اموات

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے- (فوٹوخلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل ایک ہزار سے کم سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 994 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جمعے کو کورونا کے نئے کیسز کے بعد  متاثرین کی کل تعداد 7 لاکھ 14 ہزار 396 ہوگئی ہے۔

امارات میں جمعے کو کورونا سے چار اموات ہوئیں- (فوٹو وام)

وزارت صحت نے بتایا کہ  کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے افراد 1570 رہے جس کے بعد شفا پانے والوں کی تعداد  6 لاکھ 98 ہزار 989 رہی۔ کورونا سے جمعے کو 4 اموات ہوئیں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 35 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 828 نئے  کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا ویکسین کی 65 ہزار 128 نئی خوراکیں دی  گئی ہیں ۔دی جانے والی خوراکوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار 193 ہوگئی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: