Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 100 سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 39 ہزار 284 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو ررہے ہیں۔ اتوار 24 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 94 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 284 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 30 ہزار 26  ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 123 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  33 ہزار 250 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 130 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 13 ہزار 476 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 9 لاکھ 490 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: