Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض : گاڑیاں چرانے والا 17 رکنی گروہ گرفتار

ملزمان خراب گاڑیاں چرا کرانکے پارٹس فروخت کیاکرتے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجرخالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی اور گاڑیاں چرا کرانکے پرزے فروخت کرنے کے الزام میں 17 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گرفتارشدگان میں 14 سوڈانی ، ایک پاکستانی اور ایک ایک افغانی و شامی باشندہ شامل ہے ـ
گرفتارشدگان پرالزام ہے کہ وہ خراب گاڑیاں چرا کرانکے پرزے کھولنے کے بعد انہیں فروخت کیا کرتے تھے ـ پولیس نے ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو بھی حراست میں لیا ہے جس نے انہیں جگہ فراہم کی تھی جہاں وہ مسروقہ گاڑیوں کے پرزے اسٹور کیا کرتے تھے ـ
ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں سے انکے خلاف تحقیقات مکمل کیے جانے کے بعد مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گاـ

شیئر: