Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 وزارت افرادی قوت نے 304 کارکنان کو لاکھوں ریال کے واجبات دلوا دیے

کارکنوں کے مجموعی حقوق 8 لاکھ 75 ہزار ریال تک پہنچ گئے تھے (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ریاض کی خصوصی ٹیم نے اس ہفتے 304 کارکنان کو ایک انویسٹمنٹ کمپنی سے 8 لاکھ 75 ہزار ریال کے واجبات اور حقوق دلائے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ کمپنی کے مالک کو دس روز کے اندر 304 ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔
کارکنان کے مجموعی حقوق 8 لاکھ 75 ہزار ریال تک پہنچ گئے تھے۔ ان میں 255 غیرملکی کارکنان اور 25 سعودی ملازمین کے نہایۃ الخدمۃ  (اینڈ آف سروس) حقوق بھی شامل تھے۔ کمپنی سے 24 غیرملکیوں کا خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) بھی لگوایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود بحرانی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی ادارہ قائم کیے ہوئے ہے۔ کمپنیوں میں  ورکرز کے مسائل حل کرنا اس کی ذمہ داری ہے ۔
سفارتخانوں اور اداروں کے نمائندوں سے میٹنگز کرا کر تنازعات طے کرائے جاتے ہیں۔
خصوصی کمیٹی کے ارکان دفاتر اور رہائشی مراکز کے دورے کرکے اس بات کا پتا لگاتے ہیں کہ لیبر کے رہائشی اور مالی حالات قانون کے مطابق ہیں یا نہیں۔ 

شیئر: