نئی دہلی...بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر اب گلوکاربن گئے ۔ کرن جوہر نے گانے میں اپنے اس فن کو آزمایا اور کہا کہ موسیقار شیکھرروجیانی کے لئے گانا اعزاز کی بات ہے۔شیکھر کی جوڑی والے شیکھرروجیانی نے مائیکروفون کے ساتھ کرن کی ایک تصویر ا پ لوڈ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرن نے رئیلیٹی شو’دل ہے ہندوستانی کے لئے ایک گیت گایا ۔ اس شو میںکرن، روجیانی، ریپر بادشاہ اور گلوکارہ شلملی کھولگڑے جیوری کے رکن ہیں۔