Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر داغا جانے والا حوثی ڈرون تباہ

’سعودی فضائیہ نے حوثی ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے‘ ( فائل فوٹو: سبق)
حوثی باغیوں نے آج پیر کو خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی ایک اور ناکام کوشش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فضائیہ نے حوثی ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی سعودی عرب کی شہری آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مستقل کوشش کر رہے ہیں‘۔
’اتحادی افواج حوثی ملیشیا کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مستعد ہیں‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو علی الصباح حوثی باغیوں کو خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی ڈرون داغا تھا‘۔
’راڈار پر اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون کو فضا میں نشانہ بناکر تباہ کردیا‘۔
 

شیئر: