Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو کاروبار کا موقع دینے پر سعودی آجر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

آجر غیرملکی ہوا تو اسے مملکت سے بے دخل بھی کردیا جائے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ اگر سعودی آجر اپنے اجیر کو کسی اور کے یہاں ملازمت کرنے یا کاروبار کرنے کا موقع فراہم کرے گا تو اس پر ایک لاکھ  ریال جرمانہ ہوگا۔‘
’اگر آجر غیرملکی ہوگا تو ایسی صورت میں اسے مملکت سے بے دخل بھی کر دیا جائے گا۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’آجر کو خلاف ورزی پر چھ ماہ قید کی سزا بھی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں اسے آئندہ پانچ برس تک افرادی قوت کی درآمد سے محروم کردیا جائے گا۔‘ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’جتنے اجیروں کو دوسروں کے یہاں ملازمت یا اپنا کاروبار کرنے کی اجازت دے گا اسی تناسب سے جرمانے ہوں گے۔‘
بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ’ اقامہ اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رپورٹ مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں  999 پر کی جائے۔‘

شیئر: